ملحد اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔۔

forums discuss Pakistani politics ملحد اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔۔

  • Creator
    Topic
  • #127303 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Topics:943
    • Replies:5681
    • Contributions:6624
    • Expert
    • ★★★

    جنابِ من۔۔۔۔ میں تو ابھی بھی اسلام کی خدمت ہی کررہا ہوں، قرآن کی آیات اور احادیث نکال نکال کر مسلمانوں کے سامنے رکھتا ہوں اور بیشتر مسلمان چونک اٹھتے ہیں کہ ہیں۔ :o ۔؟۔ یہ بھی اسلام میں ہے۔؟؟، نہیں نہیں، ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔۔؟۔۔ کئی مسلمان تو پیچھے کھسکتے کھسکتے اسلام کے کافی سارے حصے سے ہی دستبردار ہوجاتے ہیں۔۔۔۔

    یہ بات کر کر اپ نے اپنے پاوں پر خود ہی کلھاڑی مار دی ۔۔ ۔ ۔اپ سے مجھے اس کی امید نہیں تھی ۔۔۔میں تو اپ کو بڑا  عالم فاضل سمجھتا تھا ۔۔۔۔

    یہ کیسی اسلام کی خدمت ہے کہ مسلمانوں کو اسلام سے ہی متنفر کر دینا ۔۔۔یہ تو اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام سے دشمنی ہوئی ۔۔۔

    اپ جو کر رہے رہیں کرتے رہیں ۔۔۔اپ کے ایسا کرنے سے نہ تو سرکاردوعالم کا  کچھ بگڑے گا اور نہ ہی اسلام کا ۔۔۔۔ہاں اپ کا نقصان ہو رہا ہے ۔۔۔۔

    اپ کی محنت کس کام کی ؟؟؟اپ اتنی جان مارتے ہیں اس کا اپ کو کیا ملتا  ہے؟؟؟کبھی اپ نے اس کے بارے میں سوچا؟؟؟

    مجھے تو خوف اس بات کا ہے کہ   اپنی بات ثابت کرنے کے لیے کہیں اپ دیوروں سے ٹکریں مارنے نہ لگیں ۔۔۔

    اور اخر یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں کہ زندا رود تو قرانی ایات پیش پیش کر کر کے تھک گیا لیکن کچھ ٹس سے مس نہ ہوا۔۔۔۔

Viewing 5 replies - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Replies
  • #127351 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Online
      • Topics:943
      • Replies:5681
      • Contributions:6624
      • Expert
      • ★★★

    مومن صاحب۔۔ حدیث شریف ہے انما الاعمال بالنیات۔ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ اور نیتوں کا حال صرف اللہ میاں جانتے ہیں۔ میں جس طرح انتہائی خلوصِ نیت سے جان مارتے ہوئے دینِ اسلام کی خدمت کررہا ہوں، اس کا علم صرف اللہ کو ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ آخرت میں میری یہ محنت رنگ لائے گی اور اللہ میاں مجھے (بقول مولانا طارق جمیل) موٹی آنکھوں اور لمبی ٹانگوں والی بہتر چِکنی حوریں انعام میں ضرور دے گا۔۔۔ اور جب انعام اتنا لسٹ فُل (انگریزی والا) ہو تو یہ محنت تو اس کے مقابلے میں عشرِ عشیر بھی نہیں ہے۔۔

    حضرت پھروہی  اپنی بات کی نفی کرنا ۔۔نیت دل میں ہوتی ہے ۔۔۔اچھی بھی اور بری بھی ۔۔۔اور دل کے حال اللہ جانتا ہے۔۔۔

    اپ کا کہنا یہ ہے کہ اپ نیت تو دین اسلام کی خدمت کی کرتے ہیں یعنی اچھی  لیکن الفاظ بلکل الٹ نکل جاتے ہیں  یعنی کام برا۔۔۔

    تو اپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اگر نیت اچھی ہو اور   کام برا تو نتیجہ بھی برا ہو  گا۔۔۔یعنی جنت کی  حوروں کے بجائے جہنم کی اگ۔۔۔۔

    یہ تو سنا ہے کہ جنت اتنی اسان نہیں لیکن اپ تو جہنم کے لیے خود کو اتنا کھپا رہے ہیں ۔۔۔۔

    #127360 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Online
      • Topics:943
      • Replies:5681
      • Contributions:6624
      • Expert
      • ★★★

    جناب امیرالجماعت التبلیغیہ الاینٹرنیٹیہ حضرت مومن رحمہ اللہ

    مودبانہ گزارش ہے کہ دراصل الھاد اس وقت اپنے مکی دور سے گذر رہا ہے۔ عقل اور منتک کی روشنی کو زمانہ جہالت کے اندھے پیروکار زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتے۔ دقیانوسی اور غیر انسانی سوچ کو مٹا کر ہی اس دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

    حضرت  تھوڑا خیال کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ الحاد کا دفاع کرتے کرتے کہیں اپ کی سوچ بھی دقیانوسی اور غیر انسانی سوچ  نہ بن جائے ۔۔۔

    شدت پسندی صرف مومنین ہی کے لیے  نقصان دے نہیں ہے بلکہ الحدین کے لیے بھی ۔۔۔ ۔

    #127393 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Online
      • Topics:943
      • Replies:5681
      • Contributions:6624
      • Expert
      • ★★★

    #127440 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Online
      • Topics:943
      • Replies:5681
      • Contributions:6624
      • Expert
      • ★★★
    مسلمانوں کی جہالت سے اتفاق ہے ..جتنے ہم تنگ ہیں ، وہ کیا ہونگے ..ان کی وجہ سے مذھب بدنام ہے ..حالانکہ ان جاہلوں کا دین سے کیا لینا دینا ..بطور پیشہ اپنایا ہوا ہے ..جیسے جعلی ڈاکٹر ہوتے ہیں ویسے ہی یہ جعلی ملا ہیں .. مجھے ایک بات سے اور الجھن ہوتی ہے ..لیکن میں شکایت نہیں کر رہی ..ہم ایک آئی ڈی کو دماغ کھپا کھپا کر رخصت کرتے ہیں ..تو دوسری آئی ڈی سے آ جاتے ہیں .مجھے ایسا لگتا کہ مجھے چیٹ کیا جا رہا ہے ..بس اچھا نہیں لگتا .جتنی دفعہ بات کرنی ہے اپنی پہلی آئی ڈی سے بات کریں

     لگتا ہے چند اور بلگرز کی طرح  اپ بھی ان کے جال میں پھنس گئیں ہیں ۔۔۔یا پھر اپکی ائی ڈی ہیک ہو گئی ہے ؟

    اپ مسلمانوں کو جاہل کہہ کر جنرلئیز کر رہیں ہیں ۔۔۔یہاں کہ ملحد یہی چاہتے ہیں کہ اپنی منفی سوچ سے  لوگوں میں نفرتیں پیدا کریں۔۔۔۔

    جیسے سارے جرمن نازی نہیں ہوتے۔۔۔سارے کالے کرمینال نہیں ہوتے ۔۔۔۔سارے گورے فرشتے نہیں ہوتے ۔۔۔سارے لبرل بد دین نہیں ہوتے ۔۔۔سارے مولوی حق پر نہیں ہوتے ۔۔۔۔

    ایسے ہی سارے مسلمان جاہل نہیں ہوتے ۔۔۔۔

    اس لیے یہ کہنا  کہ۔۔۔(سارے )جرمن نازی ہیں ۔۔۔(سارے )کالے کرمینال ہیں ۔۔۔۔(سارے )گورے فرشتے ہیں ۔۔۔(سارے )لبرل بد دین ہیں۔۔۔(سارے )مولوی حق  پر ہیں ۔۔۔(سارے )مسلمان جاہل ہیں ۔۔۔ غلط ہے ۔۔ ۔

    #127443 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Online
      • Topics:943
      • Replies:5681
      • Contributions:6624
      • Expert
      • ★★★

    آپ نے بہت اچھی بات کی ہے۔ انسان کو برا بھلا کہنے سے بہتر ہے کے اس کے نظریات کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے ۔ بلکل اسی بنیاد پر میرے نزدیک مسلہ مسلمان نہیں اسلامی نظریہ زندگی ہے۔ آج سے چودہ سو سال پہلے لکھی ہوئی کتاب کو رہتی دنیا تک مشعل راہ تسلیم کرنا کونسی دانشمندی ہے؟ اس کتاب کی بنیاد پر عورتوں کے حقوق غاصب کرنا، اقلیتوں کو زدو کوب کرنا، قتل و غارت گری دہشت گردی وغیرہ پھیلانا کہاں کی دانشمندی ہے؟

    حضرت ویسے تو مجھ سے بہتر اپ اس کتاب کو جانتے ہیں ۔۔۔۔

    لیکن میرے خیال میں اس کتاب کےعجوبوں میں سے ایک  عجوبہ یہ بھی ہے کہ اپ اس کتاب کاکس نیت سے مطالعہ کرتے ہیں؟

    ہدایت کی نیت یا گمراہی کی نیت سے۔۔۔

Viewing 5 replies - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.