وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

forums discuss Pakistani politics وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

  • Creator
    Topic
  • #127752 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Topics:968
    • Replies:5752
    • Contributions:6720
    • Expert
    • ★★★

    اسلام آباد: 

    وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، موجودہ مشکل حالات میں بارش کی تباہی اور نقصانات سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

    گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.71 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں 9.50 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

    ملک میں نئے قواعد و ضوابط کے تحت ہر 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply to this topic.