پاکستان کا خاندانی نظام

forums discuss Pakistani politics پاکستان کا خاندانی نظام

  • Creator
    Topic
  • #127483 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Topics:934
    • Replies:5621
    • Contributions:6555
    • Expert
    • ★★★

    میرے خیال میں پاکستانی معاشرے میں انفرادیت بہت کم اور اجتماعیت بہت زیادہ ہے اور اسی کا گہرا اثر پاکستان کے خاندانی نظام میں بھی نظر آتا ہے۔ مغرب کے برعکس پاکستان کا خاندانی نظام مذہبی تعلیمات کے زیرِ اثر زبردستی کی جکڑبندیوں میں بندھا ہوا ہے۔ ایسے خاندانی نظام کو بظاہر مضبوط کہا جاسکتا ہے، مگر یہ مضبوطی جبر کی مرہونِ منت ہے۔ ایسے “مضبوط” خاندانی نظام کا سب سے بڑا ڈرا بیک یہ ہے کہ یہ آبادی میں بے دریغ اور بے لگام اضافے کا باعث بنتا ہے، کیونکہ خاندان کا واحد مقصد بچوں کے بڑے ہوتے ہی شادی کے نام پر انکی آپس میں “مَے ٹِنگ” کروا کر ان سےبچے نکلوا کر اپنی نسل کا “نام” آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ اور پاکستانی معاشرے میں اپنی نسل کو آگے چلانا بہت بڑا عالیشان اور عظیم اور ضروری کام سمجھاجاتا ہے۔۔

    میری نظر میں خاندان کو “مضبوط” /ٹائٹ نہیں ہونا چاہیے، خاندان کو فلیکسیبل ہونا چاہیے جس میں ہر فرد کے لئے اپن من مرضی کی زندگی گزارنے کی گنجائش ہو۔۔ نام نہاد مضبوط خاندان کا ایک المیہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں جکڑے تمام افراد کو سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں، انفرادی زندگی کی بہت سی مسرتوں کو قربان کرنا پڑتا ہے۔۔

    پاکستان کا خاندانی نظام پاکستانیوں کے لیے ایک رحمت ہے خاص طور پر بوڑھے شہریوں کے لیے۔۔۔۔

    مغرب کا خود غرض نظام ان کے اپنے پاوں پر کلھاڑی مارنے کے مترادف ہے ۔۔۔۔

    جب تک انسان پرڈیکٹف ہے تب تک تو اس کی اہمیت ہے لیکن جوں ہی وہ بڑھاپے میں قدم رکھتا ہے معاشرہ اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں لگ جاتا ہے ۔۔۔۔

    بوڑھے والدین بچوں پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔۔۔

    انسان کے بوڑھے ہوتے ہی کمپنی والے بھی اس سے جان چھڑانے کی سوچنا شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔

    بڑھاپے میں جب انسان  کو دوسروں کی ضرورت ہوتی تب وہ مغرب ممالک میں  بلکل اکیلا ہو جاتا ہے ۔۔۔

    جبکہ پاکستان میں بوڑھے لوگوں کی  بہت چلتی ہے  ۔۔۔ان کو عزت بھی ملتی ہے اور سہارہ بھی ۔۔۔

You must be logged in to reply to this topic.