Junaid Jamshed

forums discuss Pakistani politics Junaid Jamshed

Viewing 24 replies - 91 through 114 (of 114 total)
  • Author
    Replies
  • #111336 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    فئیر بھائی ۔

    مولانا طارق جمیل نے پہلے تو لا تعلقی ظاہر کی تھی ۔۔

    پھر معلوم نہیں کیوں ان کو جنید جمشد پر رحم ا گیا یا شائد اہنی دوستی یاد ا گئی اور یہ ویڈیو بنائی ۔

    http://www.dailymotion.com/video/x2bw2fy_maulana-tariq-jameel-about-junaid-jamshed-emotional_news

    اسیہ بی بی کے بارے میں مولانا طارق جمیل نے اواز نہیں اٹھائی ۔ غلط کیا ۔ ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔۔۔

    #111337 0 Likes | Like it now
    Fear
    • Offline
      • Topics:10
      • Replies:634
      • Contributions:644
      • Professional
      • ★★

    مومن بھائی

    مجھے خوشی ہوئی آپ نے طارق جمیل کو غلط کہا جب اس نے آسیہ کے خلاف آواز نہیں اٹھائی — یہ اچھی بات ہے اپ نے باوا کی طرح کو لطیفہ نہیں سنا دیا .. اور قبول کر لیا ..شکریہ

    #111338 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    ایک لطیفہ منکروں کے کانوں سے دھواں نکلوا دیتا ہے

    سالا ایک لطیفہ

    :) :D :mrgreen: 😈

    #111339 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    باوا جی ۔

    اچھا اپ پرانے محلے کے کوڑھیوں کی بات کر رہے ہیں

    .

    .

    مومن بھائی

    کیا خدا نخواستہ اس محلے میں بھی کوڑھی ہیں؟

    ایک منکر کا آنا جانا تو لگا رہتا ہے لیکن کسی کوڑھی کو ایک عرصے سے یہاں نہیں دیکھا ہے

    سنا ہے اب بھی میرا نام سنکر مہا کوڑھی کی دم کھڑی ہو جاتی ہے

    :) :D

    #111340 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    اب مجھے یاد ایا ۔ شائد زندہ دل اور لوٹا کے بارے میں میں نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی ائی کے حق میں لکھتے ہیں ۔ جبکہ زندہ دل کے بارے میں میرا خیال غلط نکلا ۔ لیکن اپ کو میں نے ایسی کوئی دعوت نہیں دی تھی ۔

    .

    .

    نہیں مومن بھائی

    باقائدہ آپ نے کوڑھیوں کی مثال دیکر کہا تھا کہ وہ مشرف بہ چول خاں نیازی ہوگئے ہیں لہٰذا مجھے بھی چول خاں نیازی کی مخالفت چھوڑ دینی چاہئیے

    آپ وہ کومنٹس ڈھونڈیں گے تو آپکو پتہ چل جائے گا

    رہی بات یہ کہ میں نے کسی منکر کا پوسٹ کیا ہوا پوسٹر پوسٹ کیا ہے تو ایسا نہیں ہے. اسی تھریڈ پر اس منکر سے پہلے میں “روشنی” کے دو پوسٹر پوسٹ کر چکا ہوں

    میں پوسٹر کسی کوڑھی کی ویبسائیٹ سے نہیں ٹویٹر سے لیتا ہوں

    جہاں تک مولانا طارق جمیل کی بات ہے تو وہ کوئی اچھی بات کرتا ہے تو تعریف کر دیتا ہوں اور غلط بات کرتا ہے تو مخالفت کر دیتا ہوں

    جنید جمشید پر اسکی پہلی پوزیشن درست تھی کیونکہ قانون کا تقاضا یہی ہے کہ سب پر برابر نافذ ہوں. اب مولانا طارق جمیل نے مولویوں کے دباو پر یو ٹرن لے لیا ہے اور اب اسکا موقف غلط ہے

    یا تو کھل کر کہو کہ توہین رسالت قوانین غلط ہیں یا پھر انکا احترام کرو – مجھے مولانا طارق جمیل سے اس منافقت کی توقع نہ تھی

    #111341 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    باوا جی ۔

    رہی بات یہ کہ میں نے کسی منکر کا پوسٹ کیا ہوا پوسٹر پوسٹ کیا ہے تو ایسا نہیں ہے.

    میں نے تو یہ نہیں کہہ بلکہ میں نے یہ کہا تھا ۔

    فئیر بھائی نے اس پر تھرڈ

    مولانا طارق جمیل کے نام

    کھولی تھی ۔ شائد اپکو نظر نہیں ائی ؟

    جنید جمشید پر اسکی پہلی پوزیشن درست تھی کیونکہ قانون کا تقاضا یہی ہے کہ سب پر برابر نافذ ہوں. اب مولانا طارق جمیل نے مولویوں کے دباو پر یو ٹرن لے لیا ہے اور اب اسکا موقف غلط ہے

    میرے خیال میں مولانا طارق جمیل نے قانون کا تقاضا دیکھتے ہوئے وہ پوزیشن نہیں لی تھی بلکہ خود کو لا تعلق رکھنے کے لیے وہ پوزیشن لی تھی کیونکہ ممکن ہے کہ جنید جمشد نے ان سے سنے ہوئے الفاظ دھرائے ہوں ۔ اور میرے خیال مٰیں مولانا طارق جمیل نے مولویوں کے دباو پر یو ٹرن نہیں لیا بلکہ جنید جمشد کو مشکل میں دیکھ کر اس قسم کا بیان دیا ہے ۔

    #111342 0 Likes | Like it now
    Saleemraza
    • Offline
      • Topics:15
      • Replies:1102
      • Contributions:1117
      • Expert
      • ★★★

    مومن بھائی ۔

    بحث سے پتہ چلتا ہے کہہ جمشد نامی مولوی نے گستاخی ہے ۔ جس کی اس نے بعد میں

    معافی مانگ لی ہے ۔۔۔ لیکن یہ گستاخی اس سے سرزد کیوں کر ہوئی ہے ۔۔۔ اور اگر ہوئی

    ہے تو پھر بھی اِس کو ہر حال میں سزا ہونی چاہیے بلکہ دوسروں سے زیادہ سخت سزا ملنی

    چاہیے تاکہ دوبارا اس طرح کی کوئی جرت نہ کرے ۔جب غیر مزہب والوں کو بھٹے کے ڈال دیا جاتا ہے ۔تو اس کو کم از کم چوک کے اندر پھانسی لگنی چاہیے

    #111343 0 Likes | Like it now
    scheema
    • Offline
      • Topics:8
      • Replies:981
      • Contributions:989
      • Professional
      • ★★

    کیا ہم نے کچھ ایسی باتوں کی وجہ سے وہ فورم نہیں چھوڑا تھا ۔

    اگر ادھر بھی یہی کچھ ہونا ہے تو پھر واپس اسی جگہ پر جانے میں کیا برائی ہے ؟

    #111344 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    چیمہ جی

    اس فورم کو چھوڑنے کی ایک وجہ کوڑھیوں کی ناموس رسالت قوانین کی مخالفت ہو سکتی ہے لیکن یہاں تو ناموس رسالت قوانین کے اطلاق کی بات ہو رہی ہے

    کیا یہ کہنا نامناسب ہے کہ ناموس رسالت قوانین پر بلا امتیاز عمل ہونا چاہئیے؟

    #111345 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    بحث سے پتہ چلتا ہے کہہ جمشد نامی مولوی نے گستاخی ہے ۔ جس کی اس نے بعد میں

    معافی مانگ لی ہے ۔۔۔ لیکن یہ گستاخی اس سے سرزد کیوں کر ہوئی ہے ۔۔۔ اور اگر ہوئی

    ہے تو پھر بھی اِس کو ہر حال میں سزا ہونی چاہیے بلکہ دوسروں سے زیادہ سخت سزا ملنی

    چاہیے تاکہ دوبارا اس طرح کی کوئی جرت نہ کرے ۔جب غیر مزہب والوں کو بھٹے کے ڈال دیا جاتا ہے ۔تو اس کو کم از کم چوک کے اندر پھانسی لگنی چاہیے

    سلیم بھائی ۔

    پہلے تو جنید جمشد کوئی مولوی نہیں ۔

    اور غیر مذہب والوں کو بھٹے میں کس نے ڈالا اور کیوں ڈالا یہ تو تقی بھائی نے یہاں پوسٹ کیا ہے ۔

    دوسرا یہ کہاں کی انصافی ہے کہ اگر کوئی ماروا قانون قتل ہو رہا ہے تو کسی اور کو بھی ماروا قانون قتل کیا جائے ۔

    ہم دین کے لیے قربانی دینے کے لیے تو تیار نہیں لیکن دین کے ٹھکے دار فورآ بن جاتے ہیں ۔

    اپنے نفس کو تو مارتے نہیں لیکن دوسروں کو مارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

    http://www.dailymotion.com/video/x27qcvy_maulana-tariq-jameel-new-2013-press-conference-in-athens-greece_shortfilms

    #111347 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★
    #111348 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    #111349 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    #111350 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    Visit to Cadet college Pitaro. Some years ago . Traditional Sindhi Hospitality at its best. Munja Sain !

    #111351 0 Likes | Like it now
    Guilty
    • Offline
      • Topics:1
      • Replies:657
      • Contributions:658
      • Professional
      • ★★

    .

    .

    جنید جمشید ۔۔۔۔ بھی ۔۔۔۔ دھشت گرد ہے ۔۔۔۔۔ اس کو بھی ۔۔۔

    ۔

    لال مسجد والوں کی طرح ۔۔۔۔۔۔ لمبا کرنا چاھیے ۔۔۔۔۔

    ۔

    ۔

    #111352 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    #111353 0 Likes | Like it now
    Shirazi
    • Offline
      • Topics:19
      • Replies:96
      • Contributions:115
      • Professional
      • ★★

    @Momin bhai

    The way you are defending and projecting Junaid Jamshed you deserve one JJ kurta at the minimum.

    ;)

    #111354 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    Shirazi bahi,

    I think you have missed my critics on JJ:

    اصل میں میرے خیال میں جنید جمشد عمومی جماعت میں وقت نہٰیں لگاتا بلکہ خصوصی جماعت میں وقت لگاتا ہے اور میرے خیال میں وہ مقامی کام بھی پابندی سے نہیں کرتا ہو گا ۔

    جو لوگ تبلیغ میں پابندی سے مقامی کام میں نہیں جوڑتے اور چلہ بھی خصوصی جماعت مثلآ مولانا طارق جمیل کی جماعت کے ساتھ لگاتے ہیں وہ شائد مٹھی مٹھی باتیں کرنا تو سیکھ لیتے ہیں لیکن علم اور حلم کی دولت سے ۔ جو انسان کو ہر موقع ہر صیح بات کرنا یعنی موقع شناش اور مردم شناش بناتی ہے ۔ سے محروم رہتے ہیں

    ایسے لوگوں سے پھر ایسی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بڑے مجمع کے سامنے بیان کر دیا تو اب ان کو مقامی گشت کی ضرورت نہیں ۔ حالانکہ تبلیغ کا مقصد لوگوں کو بیان کرنا سکھانا نہیں بلکہ لوگوں کے اندر صفات پیدا کرنا ہے ۔ اور صفات بیان سے نہیں بلکہ مجاہدے سے اتی ہیں ۔

    قصور صرف ان کا نہیں بلکہ پبلک کا بھی ہے ۔ وہ بھی خود کو ٹھیک کرنے کی نیت سے بیان نہیں سنتے بلکہ مزے لینے کے لیے ۔ اگر مولانا طارق جمیل یا جنید جمشد بیان نہ کریں تو سارا مجمع اٹھا کر چلا جاتا ہے ۔

    http://pkpolitics.de/discuss/topic/junaid-jamshed#post-26988

    #111355 0 Likes | Like it now
    Shirazi
    • Offline
      • Topics:19
      • Replies:96
      • Contributions:115
      • Professional
      • ★★

    @Momin bhai

    You have a good point but I heard Tablighi Jammat is banned from our universities. Can you confirm or deny the news?

    #111356 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    #111357 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    #111358 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    #111359 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★

    ’مولوی صاحب آپ نے گانا کیوں چھوڑدیا تھا‘‘

    اس نے قہقہہ لگایا اور دیر تک ہنستا رہا‘ اس نے عینک اتاری‘ ٹشو سے آنکھیں صاف کیں اور ہنستے ہنستے جواب دیا ’’یار تم نے مجھے جس انداز سے مولوی صاحب کہا‘ میں وہ انجوائے کر رہا ہوں‘ تم مجھے یہ انجوائے کرنے دو‘‘ وہ اس کے بعد دوبارہ ہنس پڑا‘ وہ ہنستے ہنستے خاموش ہوا اور پھر بولا ’’یار گانے نے مجھے شہرت دی‘ عزت دی اور پیسہ دیا‘ اگر کچھ نہیں دیا تو وہ سکون تھا‘ سکون مجھے مولوی صاحب بن کر ملا اور یہ جب مجھے مل گیا تو مجھے پتہ چلا سکون دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔

    پیسہ‘ عزت اور شہرت تینوں مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘‘ وہ اس کے بعد دوبارہ ہنسا اور بولا ’’میں ویمبلے میں شو کرنا چاہتا تھا‘ میری خواہش تھی‘ میرا خیمہ درمیان میں ہو اور دوسرے گلوکاروں‘ موسیقاروں اور اداکاروں کے خیمے دائیں بائیں ہوں‘ میں 1992ء میں ویمبلے گیا‘ امیتابھ بچن کا خیمہ درمیان میں تھا‘ لوگ اس کے ہاتھ چوم رہے تھے‘وہ اس پر واری واری جا رہے تھے‘ وہ اس کے ساتھ تصویریں بنوانے کے لیے ایک دوسرے کو روند رہے تھے‘ میں نے یہ عزت دیکھی تو میرے دل میں خیال آیا‘ کیا میں بھی کبھی اس مقام تک پہنچ سکتا ہوں‘ کیا مجھے بھی یہ عزت‘ لوگوں کا یہ والہانہ پن مل سکتا ہے‘ وہ شاید قبولیت کی گھڑی تھی۔

    اللہ نے میری دعا سن لی اور وہ وقت آ گیا جب میرا خیمہ ٹھیک اس جگہ تھا جہاں کبھی امیتابھ بچن نے راتیں گزاریں تھیں‘ نوجوان لڑکیاں اور لڑکے اس دن میرے ساتھ تصویریں بنوانے کے لیے بھی ایک دوسرے پر گر رہے تھے‘ مجھے بہت خوشی ہوئی‘ میں اندر سے نہال ہو گیا‘ میں کئی دن اس سرشاری میں رہا لیکن پھر‘‘ وہ خاموش ہو گیا‘ وہ دیر تک کچھ سوچتا رہا‘ پھر اس نے سر اٹھایا‘ میری طرف دیکھا اور بولا ’’لیکن پھر ایک نئے احساس نے اس سرشاری کی جگہ لے لی۔

    مجھے محسوس ہوا میری کامیابی نے مجھے عزت تو دے دی لیکن میں سکون سے محروم ہوں‘ مجھے یہ بھی محسوس ہوا سکون عزت سے بڑی چیز ہے اور مجھے اس بڑی چیز کی طرف جانا چاہیے‘‘ میں خاموشی سے سنتا رہا‘ وہ بولا ’’میں اس کے بعد بھی گاتا رہا‘ لوگ میرا گانے سنتے تھے‘ جھومتے تھے اور مجھے چومتے تھے‘ دل دل پاکستان اور سانولی سلونی سی محبوبہ میری پہچان بن گیا‘ میں جہاں جاتا تھا لوگ مجھ سے فرمائش کرتے تھے‘ جے جے سانولی سلونی ہو جائے اور میں ذرا سا گنگنا کر آگے نکل جاتا تھا لیکن میں اب عزت کے ساتھ ساتھ سکون بھی تلاش کر رہا تھا اور پھر اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور مجھے یہ نعمت بھی مل گئی‘‘ وہ خاموش ہو گیا۔

    میں نے اس سے پوچھا ’’تم تبلیغی جماعت اور مولانا طارق جمیل کے قابو کیسے آ گئے‘‘ اس نے ایک قہقہہ لگایا اور بولا ’’پاکستان کا ہر شہری زندگی میں کبھی نہ کبھی ڈاکٹر‘ پولیس اور تبلیغی جماعت کے قابو ضرور آتا ہے‘ زیادہ تر لوگ ان کے ساتھ چند دن گزار کر واپس آ جاتے ہیں لیکن تھوڑی سی تعداد دائمی مریض‘ عادی مجرم اور مولوی صاحب بن کر مستقلاً ان کا حصہ بن جاتے ہیں۔

    میں بھی ایک دوست کے ذریعے مولانا طارق جمیل سے ملا اور پھنس گیا‘‘ میں نے پوچھا ’’آپ کیسے پھنس گئے‘‘ اس نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا ’’مجھے اس شخص نے اتنی محبت دی جو مجھے اس سے پہلے کسی سے نہیں ملی تھی‘ یہ محبت میرے لیے نشہ ثابت ہوئی اور میں اس نشے کی لت کا شکار ہوتا چلا گیا‘ میں نے دین کا مطالعہ شروع کر دیا‘ میں شغل شغل میں چلے لگانے لگا اور مجھے جب ہوش آئی تو میں اس وقت تک اچھا خاصا مولوی صاحب بن چکا تھا‘‘ میں نے اس سے پوچھا ’’آپ اچھے خاصے سمجھ دار انسان ہیں‘ آپ درمیان میں بھاگ کیوں نہیں گئے؟‘‘۔

    اس نے ایک اور قہقہہ لگایا اور بولا ’’میں نے بھاگنے کی ایک آدھ ٹرائی کی تھی‘ میں نے گانا چھوڑ دیا تھا لیکن پھر اچانک احساس ہوا جنید جمشید تم کھاؤ گے کہاں سے‘تمہیں اس کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں آتا‘ گانا میری زندگی بھی تھا‘ مجھے محسوس ہوتا تھا میں نے اگر یہ بند کر دیا تو مجھ سے میری زندگی چھن جائے گی چنانچہ میں نے شیو کی اور اپنی دنیا میں واپس آ گیا لیکن چند دن بعد غلطی کا احساس ہو گیا‘ میں اس نتیجے پر پہنچ گیا مجھے سکون اور شہرت‘ دولت‘ عزت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

    میرے اندر کشمکش جاری تھی لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے کرم کیا‘ میرے دماغ سے غلط فہمیوں کے اندھیرے چھٹ گئے اور میں دوبارہ اس لائین پر آ گیا جہاں مجھے ہونا چاہیے تھا‘ میں تبلیغ والوں کے ساتھ شامل ہو گیا‘‘ میں نے پوچھا ’’لیکن کیا شہرت‘ عزت اور دولت آسانی سے چھوٹ گئی؟‘‘ تڑپ کر جواب دیا ’’بہت مشکل تھا‘ گانا میرا واحد سورس آف انکم تھا‘ مجھے شہرت کی لت بھی پڑ چکی تھی‘ میرے لیے فینز‘ تصویریں اور آٹوگرافس زندگی تھی‘ میرا گانا میرا شناختی کارڈ تھا‘ میں اس شناختی کارڈ کے بغیر کچھ بھی نہیں تھا چنانچہ میں گانے کے بغیر معاشی‘ سماجی اور ذہنی طور پر زندہ نہیں رہ سکتا تھا لیکن پھر میں نے ایک سودا کیا‘ میں نے اللہ کے نام پر اپنے تینوں اثاثے قربان کر دیے۔

    میں نے عزت‘ شہرت اور روزگار تینوں چھوڑ دیے اور اللہ کی راہ پر لگ گیا‘‘ وہ خاموش ہو گیا‘ میں نے پوچھا’’کیوں؟ آپ نے یہ کیوں کیا؟‘‘ وہ بولا’’ میں بنیادی طور پر اللہ کا قانون ٹیسٹ کر رہا تھا‘ میں نے کسی جگہ پڑھا تھاجو شخص اللہ کے ساتھ سودا کرتا ہے‘ جو اللہ تعالیٰ کے نام پر اپنی عزیز ترین چیز قربان کردیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے کبھی مایوس نہیں کرتا‘ خدا کی ذات اسے اس کے حق سے زیادہ نوازتی ہے‘ میں نے اللہ کے اس اعلان‘ اس وعدے کو ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا‘ میں نے اپنا کل اثاثہ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا‘ میرے بھائی جاوید آپ یقین کرو اللہ تعالیٰ نے میری تینوں چیزیں ستر سے ضرب دے کر مجھے واپس لوٹا دیں۔

    میں نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں لاکھوں روپے کی قربانی دی تھی‘ رب کی ذات نے مجھے کروڑوں روپے سے نواز دیا‘ میں نے آج تک ایک رومال نہیں بنایا‘ آپ اللہ کا کرم دیکھو‘ دنیا میں جنید جمشید کے نام سے کپڑوں کا سب سے بڑا پاکستانی برانڈ چل رہا ہے‘ میں راک اسٹار کی حیثیت سے مشہور تھا‘ آپ اللہ کا کرم دیکھو میں آج نعت خوانی اور اللہ کے ذکر کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہوں‘ لوگ مجھے دل دل پاکستان کی وجہ سے عزت دیتے تھے لیکن آج لوگ الٰہی تیری چوکھٹ پر سوالی بن کے آیا ہوں کے حوالے سے میرے ہاتھ چومتے ہیں۔

    ْمیں کبھی جینز پہن کر اسٹیج پر ناچتا تھا اور عزت دار لوگ اپنی بہو بیٹیوں کو میرے سائے سے بچا کر رکھتے تھے لیکن میں آج سر پر عمامہ اور ٹوپی رکھ کر منبر رسولؐ پر بیٹھتا ہوں اور لوگ مجھ سے اپنے بچوں کے لیے دعا کرواتے ہیں‘ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیں کیا یہ اس سے ستر گناہ زیادہ نہیں جس کی میں نے قربانی دی تھی‘‘ وہ خاموش ہو گیا۔

    میں اس وقت آج کے مقابلے میں زیادہ گمراہ‘ زیادہ سنگدل اور زیادہ بددیانت تھا چنانچہ میں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا‘ میں نے اس سے کہا ’’آپ اگر ان مولویوں کے ہاتھ سے بچ گئے جو اس وقت آپ کی گردن کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں‘ جو آپ کو گستاخ اور حضرت عائشہ ؓ کا گناہ گار سمجھ رہے ہیں تو میں آپ کو آپ کے سوال کا جواب ضرور دوں گا‘‘ وہ بھی ہنس پڑا لیکن میں نے جب سات دسمبر کو جنید جمشید کے ائیر کریش کی خبر سنی اور اس کے بعد جس طرح پورے ملک کو اس کے سوگ میں ڈوبتے دیکھا اور پھر 15دسمبر کو کراچی میں اس کا جنازہ دیکھا تو میں اس کو سچا ماننے پر مجبور ہو گیا۔

    ملک میں ہزاروں علماء کرام‘ سیاستدان‘ بیورو کریٹس‘ صوفیاء کرام‘ اداکار‘ گلوکار اور ارب پتی تاجر فوت ہوئے‘ ان کے جنازے جنازہ گاہوں میں پڑھائے گئے لیکن جنید جمشید کا جنازہ اسٹیڈیم میں پڑھا گیا اور اس میں حقیقتاً لاکھوں لوگ شریک تھے‘ تاحد نظر سر ہی سر اور بازو ہی بازو تھے‘ جنید جمشید کو اس سے پہلے ائیرفورس نے گارڈ آف آنر بھی دیا‘ اس کے کفن کو پاکستانی پرچم میں بھی لپیٹا اور اسے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی بھی پہنچایا ‘ یہ اعزاز آج تک کسی گلوکار کو حاصل ہوا؟ جی نہیں! دنیا میں مہدی حسن اور نورجہاں جیسے گلوکار دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے۔

    بڑے غلام علی خان‘ نصرت فتح علی خان‘ عزیز میاں قوال‘ استاد امانت علی خان اور صابری برادران موسیقی کے استاد تھے‘ یہ استاد کس عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے اور ان کے جنازے کیسے اور کتنے تھے؟ ہم سب جانتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے جو عزت جنید جمشید جیسے ایک سابق گلوکار کو دی یہ بھی سارا زمانہ جانتا ہے ‘ موسیقی کے استاد ہونے کے باوجود یہ لوگ دنیا سے کسمپرسی میں رخصت ہوئے جب کہ جنید جمشید کے غم کو ہر شخص نے ٹیس کی طرح محسوس کیا‘ یہ کیا ثابت کرتا ہے‘ یہ ثابت کرتا ہے وہ ٹھیک کہہ رہا تھا‘ اس نے اللہ تعالیٰ سے سودا کیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے اس کی قربانی کو ستر سے ضرب دے کر اس کے تمام اثاثے اسے لوٹا دیے۔

    جنید جمشید نے ہم جیسے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں‘ اس نے ثابت کر دیا اللہ کے ساتھ سودا کرنے والے کبھی خسارے میں نہیں رہتے‘ عزت قربان کرو گے تو اللہ عزت کو ستر گنا کر کے لوٹائے گا اور شہرت اور دولت کی قربانی دو گے تو اللہ تعالیٰ انھیں بھی ستر سے ضرب دے کر لوٹائے گا‘ بے شک اللہ تعالیٰ کی اسٹاک ایکسچینج کائنات کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج ہے‘ یہ کبھی کریش نہیں ہوتی‘ یہ کبھی اپنے شیئر ہولڈرز کا خسارہ نہیں ہونے دیتی‘ اس کا انڈیکس ہمیشہ اوپر جاتا ہے‘ اوپر سے اوپر اور اوپر۔

    https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=818132368357152&id=100004811894318

    #127446 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:934
      • Replies:5621
      • Contributions:6555
      • Expert
      • ★★★
    سائیٹ بھائی آپ درست کہہ رہے ہیں مولانا طارق جمیل ایک درباری مولوی ہے اور ہر دور میں ہر دربار پر قصیدہ خوانی کرتا پایا گیا ہے جنید جمشید اس سے کہیں بہتر تھا، شخصیت میں بھی اور شکل و صورت میں بھی. جب مولانا طارق جمیل کو کوئی جانتا تک نہ تھا تب بھی اس کے گانوں اور ملی نغموں نے دھوم مچا رکھی تھی

    یہ تو خوش ائیند بات ہے کہ وہ لوگ جو چند سال پہلے جنید جمشید سے ایک چھوٹی سی لغزش کی وجہ سے اس  کی جان کے دشمن تھے اب اس کے گیت گا رہے ہیں ۔۔۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ جنید جمشیدایک بہت ہی اعلی اخلاق والا شخص تھا ۔۔۔اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور اسے جنت الفردوس میں اعلی مقام دے ۔۔۔

    میری اس سے پندرہ سال پہلے رائیونڈمرکز میں ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔اس نے مجھ سے جب جرمن میں بات کی تو میں ہکا بکا رہ گیا۔۔۔لیکن جب اس نے بتایا کہ اس کا ایک بھائی اسٹریا بھی رہتا ہے اور وہ اس سے ملنے جاتا ہے ۔۔تو مجھے سمجھ ایا کہ اس نے جرمن کیسے سیکھی۔۔۔۔

    اصل میں میرے خیال میں  چھوٹی سی لغزش کی وجہ  یہ تھی کہ جنید جمشد عمومی جماعت میں وقت نہٰیں لگاتا تھا  بلکہ خصوصی جماعت میں وقت لگاتا تھا اور میرے خیال میں وہ مقامی کام بھی پابندی سے نہیں کرتا ہو گا ۔

    جو لوگ تبلیغ میں پابندی سے مقامی کام میں نہیں جوڑتے اور چلہ بھی خصوصی جماعت مثلآ مولانا طارق جمیل کی جماعت کے ساتھ لگاتے ہیں وہ شائد مٹھی مٹھی باتیں کرنا تو سیکھ لیتے ہیں لیکن علم اور حلم کی دولت سے ۔ جو انسان کو ہر موقع ہر صیح بات کرنا یعنی موقع شناش اور مردم شناش بناتی ہے ۔ سے محروم رہتے ہیں۔۔۔ایسے لوگوں سے پھر ایسی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بڑے مجمع کے سامنے بیان کر دیا تو اب ان کو مقامی گشت کی ضرورت نہیں ۔ حالانکہ تبلیغ کا مقصد لوگوں کو بیان کرنا سکھانا نہیں بلکہ لوگوں کے اندر صفات پیدا کرنا ہے ۔ اور صفات بیان سے نہیں بلکہ مجاہدے سے اتی ہیں ۔۔۔۔قصور صرف ان کا نہیں بلکہ پبلک کا بھی ہے ۔ وہ بھی خود کو ٹھیک کرنے کی نیت سے بیان نہیں سنتے بلکہ مزے لینے کے لیے ۔ اگر مولانا طارق جمیل یا جنید جمشد بیان نہ کریں تو سارا مجمع اٹھ کر چلا جاتا ہے۔۔ ۔

    ۔

Viewing 24 replies - 91 through 114 (of 114 total)

You must be logged in to reply to this topic.