افسران کے سرکاری محلات : عمران خان کی شاندار مثال

forums discuss Pakistani politics افسران کے سرکاری محلات : عمران خان کی شاندار مثال

  • Creator
    Topic
  • #101557
    Participant
    Participant
    Avatarمومن
    • Topics:902
    • Replies:5519
    • Contributions:6421
    • Expert
    • ★★★

    عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ کے سرکاری ریسٹ ہاوسز کو کمرشلائز کیا ہے۔ یہ پاکستان کے تاریخ میں ایک مثالی اقدام ہے۔ ان ریسٹ ہاوسز پر عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ اربوں روپے لگتے تھے اور اس میں رہائش پزیر حکمران اور سرکاری افسران ہوتے تھے۔ اب جو بھی وہاں رہے گا اُس کو اس کے پیسے ادا کرنے ہوں گے بلکہ اسی طرح جیسے ہوٹل میں آپ کمرہ کرائے پر لیتے ہیں۔ اور ان سب ریسٹ ہاوسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگائی جائے گی۔ عمران خان صاحب نے نتھیا گلی میں موجود وزیراعلٰی ہاوس کو بھی کمرشلایز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بلاشبہ پاکستان کی تاریخ میں ایک مثالی کام ہے۔ باقی حکمرانوں نے بھی متعدد بار عوام سے وعدے کیے تھے کہ وہ ان بڑے بڑے عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر چلنے والے حکومتی عہدے داروں کے محلات کو بھی عوام کی فلاح کے لیے استعمال کریں گے مگر اس سلسلے میں عملی اقدام صرف خیبرپختونخواہ میں دیکھنے میں آیا۔ پورے پاکستان میں ایسے ہزاروں کے تعداد میں گیسٹ ہاوسز، وزیراعلٰی ہاوسز، گورنر ہاوسز ہیں جو کنالوں اور ایکڑوں پر مشتمل ہیں ان میں ہزاروں کی تعداد میں ملازم ہیں ، گیس، فون اور بجلی وغیرہ کے بلوں سے مستثنٰی یہ محل نما سرکاری عمارت عوام کے اربوں روپے سے حکمرانوں اور اعلٰی افسران کی عیاشی کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔ خیبرپختونخواہ نے ان کو کمرشلایز کرکے ایک بہترین نظیر قائم کر دی اب دیکھتے ہیں کہ باقی صوبے اس کی تقلید کرتے ہوئے ایسا کرتے ہیں کہ نہیں: سنیر صحافی کامران خان

Viewing 1 replies (of 1 total)
  • Author
    Replies
  • #123397
    Participant
    AvatarHussain Farooqui
      • Offline
        • Topics:181
        • Replies:1312
        • Contributions:1493
        • Expert
        • ★★★

      The heaviest burden on the general public of Pakistan are the VVIP’s whose security arrangements cost very heavily on public money. Billions of rupees are spent on these useless VVIP’s who are of no use to the public.

    Viewing 1 replies (of 1 total)

    You must be logged in to reply to this topic.