جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کا جائزہ اور ایک رائے ۔

forums Discuss Pakistan جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کا جائزہ اور ایک رائے ۔

  • Creator
    Topic
  • #126729 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    Asif Lakehsar
    • Topics:7
    • Replies:6
    • Contributions:13
    • Advance_user

    <p style=”text-align: right;”>جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کا جائزہ اور ایک رائے ۔۔</p>
    جرمنی میں آباد پرانی فیملیز زیادہ دیسی قسم کے لوگ ہیں ۔۔ وہ پڑھے لکھے لوگوں سے بھاگتے ہیں ۔۔ ان کے ٹاپکس بھی وہی ہیں جو اس طبقہ کے ہوتے ہیں ۔۔
    جبکہ نئ پڑھی لکھی نسل زیادہ خود پسند ھے ۔۔ اپنے دائرے سے یا تو باہر نکلنا نہیں چاہتے یا وہ پوری طرح معاشرے میں انٹیگریٹ نہیں ہونا چاہتے ۔۔ یہاں تک کہ B1 بھی تب کرتے ہیں جب پاسپورٹ لینا ہو ۔۔
    ان میں سے اکثر لوگ صرف کام اور گھر سے متعلق ہوتے ہیں ۔۔ جب ان کے بچے 4 یا 5 سال کے ہوتے ہیں تو تب ان کو کمیونٹی کی فکر لگ جاتی ھے ۔۔
    یہاں ایک بڑی قسم چھڑوں یعنی کنواروں کی ھے ۔۔ وہ معاشرتی اور کلچرل ایشوز کی وجہ سے فیملیز میں ویلکم نہیں کئے جاتے ۔۔ لڑکی ہوگی تو بیویوں کو مسئلہ لگ جاتا ھے اور لڑکا ہوگا تو مرد اس کو گھر بلانے سے کتراتے ہیں ۔۔ کیونکہ ہم سب دورنگی معاشرتی زندگی کے تجربات سے گزرے ہیں ۔۔ اس لئے کوئ کسی پر اعتماد کرنے سے پہلے 100 دفعہ سوچتا ھے ۔۔
    پاکستانی کمیونٹی میں ایک قسم ان فیملیز کی ھے جن کی جرمن بیویاں ہیں ۔ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئ ھے ان فیملیز کے ساتھ باقی ساری فیملیز تعلقات رکھنے سے کتراتی ہیں ۔ اس لئے ایسی فیملیز عموماً Solo زندگی گزارتی ہیں۔ اگر ان کے مرد ہوشیار ہوں تو وہ خود بھی پاکستانی فیملیز سے کٹ جاتے ہیں ۔۔ لیکن ہم جیسے کم عقلوں کو اپنا برتن توڑ کر ہی سمجھ آتی ھے 😊 ۔۔ مطلب یہ کہ جو لوگ آپ کی بیوی اور بچوں کو ویلکم نہیں کرتے ان کے ساتھ علیحدہ وقت انویسٹ کرنا انتہائی کم عقلی کا کام ہوگا ۔ جن بھائیوں کی جرمن بیگمات ہیں ان کے لئے یہی مشورہ ھے کہ آپ اپنا قیمتی وقت اپنی فیملی اور بچوں کو دیں ۔۔ جو آپ سے یاری لگاتا ھے لیکن آپ کی فیملی کو ویلکم نہیں کرتا وہ آپ کا نہیں ھے ۔۔ لوگوں کے رویئے تبدیل نہیں ہوتے ۔۔ یہ رویئے بہت محنت کے بعد ڈیویلپ ہوئے ہیں ۔۔

Viewing 1 replies (of 1 total)
Viewing 1 replies (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.