جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں مسجد کے نائب امام کو قتل کر دیا گیا

forums discuss Pakistani politics جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں مسجد کے نائب امام کو قتل کر دیا گیا

  • Creator
    Topic
  • #133211 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Topics:990
    • Replies:5790
    • Contributions:6780
    • Expert
    • ★★★

    جرمن اخبار کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ شاہد نواز قادری نامی نوجوان نائب امام مسجد کو 21 دسمبر کی شام گوئپنگن کاؤنٹی کے قصبے ‘ایبرزباخ اَن ڈئر فِلز‘ میں اپنے گھر کے قریب سیر کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے آہنی راڈ سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    مقتول شاہد نواز قادری پاکستانی تارکین وطن کی قائم کردہ مسجد المدینہ میں نائب امام کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جان لیوا حملے کے نتیجے میں شدید زخمی شاہد نواز قادری جانبر نہ ہو سکے مگر حملہ آور فرار ہو گئے اور ان کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ دریائے فِلز کے قریب ایک نیم جنگلاتی علاقے میں سیر کے لیے جانے والوں کے لیے بنائے گئے پیدل راستے پر پیش آیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے مقتول کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی مگر یہ تصدیق ضرور کی گئی ہے کہ مرنے والا شخص 26 سالہ ہے۔

    پاکستانیوں کی مقامی تنظیم کے ایک رہنما نے جرمن اخبار کو بتایا کہ شاہد نواز قادری اس مسجد میں اپنے فرائض رضا کارانہ بنیادوں پر انجام دیتے تھے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور تھے۔ اور انہوں نے اپنے سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

    جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلی کے مطابق شاہد قادری اپنی اہلیہ کے ساتھ سیر کے لیے نکلے تھے کہ ان کے گھر سے کچھ ہی دور 2 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پیچھے سے آ کر آہنی راڈ سے ان پر اور اہلیہ پر حملہ کر دیا تھا۔ خاتون اس حملے میں چوٹ لگنے سے زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں جبکہ مقتول شاہد نواز پر حملہ آوروں نے متعدد وار کیے اور وہ بھی زمین پر گرتے ہی بے ہوش ہو گئے تھے۔

    اس حملے میں شاہد قادری کی اہلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس ابھی قتل کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین کر رہی ہے۔

    جرمنی میں پاکستانیوں کی مسجد کے نائب امام کو قتل کر دیا گیا

You must be logged in to reply to this topic.