دنشگردی کی تڑپی ہوئی کالی بھیڑ

forums discuss Pakistani politics دنشگردی کی تڑپی ہوئی کالی بھیڑ

  • Creator
    Topic
  • #127561 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Topics:967
    • Replies:5751
    • Contributions:6718
    • Expert
    • ★★★

    دنشگردی کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ مومن عید سے پہلے کالی بھیڑ کو ذبح کرے کے ثواب کمائے۔۔۔ لیکن چونکہ عید سے پہلے قربانی قبول نہیں ہوتی اس لیے بھیڑ تو عید پر ہی قربان ہو گی ۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بھیڑ کالی بھیڑ ہو گی یا کوئی اور بھیڑ ہو گی ؟

     

Viewing 4 replies - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Replies
  • #127563 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:967
      • Replies:5751
      • Contributions:6718
      • Expert
      • ★★★

    #127564 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:967
      • Replies:5751
      • Contributions:6718
      • Expert
      • ★★★
    پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے یہ بات نہایت واضح ہے کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سیاسی حوالوں سے سب سے زیادہ اثر و نفوذ رکھتی ہے۔۔۔۔۔ اکثر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ تمام سیاستدانوں کو کم از کم ایک حوالے سے متفق ہونا پڑے گا کہ سیاستدان ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے آلہِ کار نہ بنیں۔۔۔۔۔ باقی ایک دوسرے سے اختلافی سیاست کرتے رہیں لیکن جب ایک باہر کا بندہ( یعنی ملٹری اسٹیبلشمنٹ) اِس میدان مَیں گھسنے کی کوشش کرے تو آپ(یعنی سیاستدان) کو یہ نہیں ہونے دینا ورنہ یہ میدان آپ(سیاستدان) کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔۔۔۔۔ اِس رائے یا تجویز سے مَیں مکمل اتفاق تو نہیں کرتا کہ میرا زور سیاستدانوں سے زیادہ عوام پر ہوتا ہے مگر بہرحال یہ تجویز پھر بھی بہتر ہے۔۔۔۔۔ لیکن اگر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو واضح طور پر معلوم ہوجاتا ہے کہ اب تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔۔۔۔۔ ہر دور میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو کوئی نہ کوئی ایسا سیاستدان مل جاتا ہے جو اُن کا آلہِ کار بننے کو بخوشی تیار ہوجاتا ہے اور ملک کی سیاسی کِشتی میں سوراخ کرنا شروع کردیتا ہے(ظاہر سی بات ہے اپنے سیاسی فائدے کیلئے)۔۔۔۔۔ ایک بالکل ایسی ہی صورتحال یہاں پر بھی ہے۔۔۔۔۔ یہ جگہ ایک لحاظ سے ہمارا سائبر گھر ہے۔۔۔۔۔ ہم کم و بیش یہاں روزانہ آتے ہیں، متفرق معاملات پر اپنی اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں(کچھ حضرات کچھ خطرناک معاملات میں البتہ گھونگھٹ کاڑھ کر بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں کہ اُن کو اپنی رائے دینے میں بھی سخت مسئلہ ہوتا ہے)، اپنے اپنے مُرغے لڑاتے ہیں، مبارک اوقات میں پی ایچ ڈی درجے کی چَولوں کا بھی بیان ہوتا ہے، لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں جو کبھی کبھار ایک دوسرے کی ماں بہن کے جسمانی اعضاء تک بھی پہنچ جاتے ہیں، فنڈویانِ کرام ایک دوسرے کی چمپی مالش پر بھی مکمل ایمان رکھتے ہیں، بسا اوقات بنو فنڈوئین کے اراکین ایک دوسرے کی بغلوں میں تو کبھی کبھار خود اپنی بغلوں میں انگلیاں ڈال کر ایک دوسرے کو ہنساتے رہتے ہیں اور مومنین کو ہنستا دیکھ کر بنو ملحدین کے اراکین کا دل بھی بہلتا رہتا ہے۔۔۔۔۔ خیر اصل نکتہ یہ ہے کہ یہ ہماری بیٹھک ہے، ہماری جگہ ہے۔۔۔۔۔ کوئی اور ایسا سمجھتا ہو یا نہ سمجھتا ہو، لیکن مَیں ایسا ضرور سمجھتا ہوں۔۔۔۔۔ اگر ہمیں ایک دوسرے سے لڑنا بھی ہے(اور لڑنا ضروری ہے) تو ہمیں یہاں آکر ہی لڑنا ہوگا۔۔۔۔۔ اب ہوتا ہے کہ اِس گھر میں ایک تبلیغی کی آمد ہوتی ہے جو کہتا ہے کہ یہ آمدِ مبارک اِسی گھر کے ایک معزز رُکن کی وجہ سے ہے۔۔۔۔۔ اب اَمر واقعہ یہ ہے کہ وہ تبلیغی ایک عدد بالکل خالی مکان کا مالک ہے اور کرائے داروں کی سخت تلاش میں ہے۔۔۔۔۔ اب وہ بابرکت تبلیغی سب سے پہلے اِس گھر پر ایک سائن بورڈ لگاتا ہے جس پر جَلی حُروف میں لکھا ہے کہ میرا مکان کرائے داروں کیلئے خالی ہے۔۔۔۔۔ اور اِس گھر کے کچھ برگشتہ اراکین کو اِس گھر سے ہجرت کرانے کی خاطر بہلانے پھسلانے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔ مگر ناکام ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اب یہ بات شک و شُبہ سے بالاتر ہے کہ یہ تبلیغی انتہاء درجہ کا چالاک ہے۔۔۔۔۔ اتنا چالاک کہ اِس گھر کے معزز اراکین تو تبلیغی کے آگے پانی بھرتے ہیں، اِس گھر کے معزز دماغوں کو تو جیب میں ریزگاری کی صورت میں رکھتا ہے کہ کہیں بھیک میں دینے کے کام آسکیں۔۔۔۔۔ اب تبلیغی اپنی حکمتِ عملی ذرا بدلتا ہے(یاد رہے کہ تبلیغی کی حکمتِ عملی تبدیلی ہوتی ہے لیکن آخری منزل وہی رہتی ہے) اور گھر کی انتظامیہ اور گھر کے اراکین کے درمیان مالی معاملات کو لے کر وسوسے ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن یہ کوشش بھی ناکام ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ اب پھر حکمتِ عملی بدلتی ہےاور کِلک بَیٹ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ یعنی آخری منزل وہی ہے کہ اپنے خالی الخالی مکان سے کچھ مالی منفعت حاصل ہوسکے۔۔۔۔۔ مگر اِس گھر کے کچھ معزز بند دماغ تو ایسے ہیں جو بخوشی اپنے نفسیاتی فائدے کے خاطر شاطر تبلیغی کی ٹانگوں کے درمیان کھیلنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں جیسے پاکستان کے سیاستدان وقت پڑنے پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیلنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ اب میرا ذاتی نکتہِ نظر یہ ہے کہ یہ چالاک تبلیغی اِس گھر کیلئے ایک خطرہ ہے اور رہے گا۔۔۔۔۔ لیکن یاد رہے مَیں اِس تبلیغی کو گھر سے مکمل طور پر نکالنے کو بہتر حکمتِ عملی نہیں سمجھتا۔۔۔۔۔ مجھے اندازہ ہے کہ اگر تبلیغی کو اِس گھر سے باذلت طریقے سے نکالا گیا تو یہ تبلیغی کیا کرے گا۔۔۔۔۔ یہ اِس جگہ کو تباہ کرنے کی کوشش کرے گا۔۔۔۔۔ پسِ تحریر۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ پہلے مَیں نے انتظامیہ سے پوچھا تھا کہ یہ ویب سائٹ اتنی سلو کیوں چل رہی ہے تو انتظامیہ نے کہا کہ اچانک کچھ عرصہ سے اِس ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر سب سے زیادہ کوشش ایڈمن کی آئی ڈی کو ہیک کرنے کی ہو رہی ہے۔۔۔۔۔ مَیں کسی پر الزام نہیں لگارہا مگر مجھے ذرا ذرا اندازہ ہے کہ ویب سائٹ پر ہیکنگ حملوں کے پیچھے کون ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ اور وہ شخص ایڈمن کی آئی ڈی کو کیوں ہیک کرنا چاہتا ہے، میرے خیال میں جن کے پاس بھی تھوڑا بہت دماغ ہے وہ نکتے ملا کر سمجھ سکتے ہیں کہ اگر ایڈمن کی آئی ڈی ہیک ہوگئی تو اُس آئی ڈی سے کیا کچھ پوسٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ فورم پاکستان سے آپریٹ ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    قرار نامے( بقول باوا جی کے چول نامے)  تو کئی پڑھےلیکن  اج ایک بھیڑ نامہ بھی پڑھنے کو مل گیا۔۔۔

    بھیڑ نامہ پڑھنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ یہاں  ایک ہی  نہیں کئی چول مارنے والے ہیں ۔۔۔

    جناب بلیک شیپ صاحب ۔۔۔اپ تو نجومی نکلے ۔۔۔حالانکہ اپ تو   بنو ملحدین میں سے ہیں۔۔

    خیر اپ نے جتنی بھی قیاس ارائیاں کی ہیں سب غلط ہیں  ۔۔۔بلکہ یہ سب   الزام تراشیاں ہیں ۔۔۔پہلے گالیاں دیں اور اب بے بنیاد  الزام  لگائے۔۔۔

    میں تو کئی بار کہہ چکہ ہوں کہ میں اس فورم کے حق میں اپنا فورم بند کرنے کے لیے تیار تھا۔۔۔لیکن جب یہاں کی انتظامیہ نے فورم کے بند کرنے سے پہلے ایک فیک ائی ڈی بنا کر میرے ساتھ منسوب کی تو مجھے احساس ہو گیا کہ دال میں کچھ کالا ہے اور انتظامیہ یہاں کے ممبرز کو اندھیرے میں رکھنا چاھتی ہے ۔۔۔اس کا اعتراف یہاں کی انتظامیہ کر چکی ہے ۔۔۔بحرحال جو خرچہ اس فورم کو چلانے میں ہورہاہے اس کاایک فی صد بھی میرے فورم کا نہیں ہے۔۔۔اس لیے اگر میرے فورم پر کوئی لکھنے والا نہ بھی ائے تو میرا کوئی نقصان نہیں ۔۔۔۔

    دوسرا ہیپر لینک کی سہولت یہاں ہے جس کو میں نے استعمال کیا۔۔۔اس کے  استعمال  پر یہاں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔۔۔باقی یہ ہر ایک کی مرضی ہے اس کلیک کرے یا نہ کرے۔۔۔

    تیسری  بات بقول باوا جی کے میں تو اس فورم کی پبلیسٹی کر رہا ہوں۔۔۔کوئی بھولا بھٹکا اگر میرے   فورم پر ا بھی جائے تو وہ دنشگردی سے متعارف ہوئے بغیر نہیں رہے گا۔۔۔۔

    #127587 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:967
      • Replies:5751
      • Contributions:6718
      • Expert
      • ★★★
    جج صاحب۔۔۔۔۔ ہور چوپو۔۔۔۔۔ ;-) :facepalm: ;-) پسِ تحریر۔۔۔۔۔ ہور چوپو کا ترجمہ عاطف سے کروا لیجئے گا۔۔۔۔۔ Atif Qazi

    ابھی تو بھیڑ کی قربانی بھی باقی ہے ۔۔۔ بس عید کا انتظار ہے ۔۔۔۔ہا ہا ہا

    #127670 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:967
      • Replies:5751
      • Contributions:6718
      • Expert
      • ★★★
    بلیک شیپ صاحب …ابتدا میں میں اس کاپی رائٹ سمائلی فیسز کو آپ کا ایک مذاق سمجھا تھا مگر آپ نے جلد ہی کلئیر کردیا میرے دوست میں ایک بات لکھنے لگا ہوں جو آپ کو اور شاید کچھ بلاگرز کو ناگوار لگے …یہاں میں ہوں آپ ہوں یا کوئی اور ..ہم سب میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے Mediocrity! اگر ہم کسی قابل ہوتے تو کیا یہاں لور لور پھر رہے ہوتے …ہم ماہر معاشیات بنے بیٹھے ہیں ..سیاسی پنڈت …مذہب کے ٹھیکیدار اور یا ٹرین کے فرسٹ کلاس مسافر …حقیقت یہ کہ سب لوزرز ہیں بقول شاعرہ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی :bigthumb:

    ہا ہا ہا ہا ۔۔۔بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ۔۔۔چول نامے تو لکھتے ہی ہیں بھائی کبھی لوزر نامہ بھی لکھ دیں ۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ۔

Viewing 4 replies - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.