شہباز شریف کو الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دیا جائے،ریٹرننگ افسرکو درخواست

forums discuss Pakistani politics شہباز شریف کو الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دیا جائے،ریٹرننگ افسرکو درخواست

  • Creator
    Topic
  • #91499 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    asif65
    • Topics:116
    • Replies:266
    • Contributions:382
    • Expert
    • ★★★

    اہور…سابق وزیراعلی شہبازشریف کوالیکشن لڑنے سے نااہل قراردینے کیلئے ریٹرننگ افسر کے روبرو ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کردیاگیا۔ ریٹرننگ افسرنے شہبازشریف کو5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159کے ووٹرسید اقتدار احمد نے موقف اختیار کیاکہ شہبازشریف اسلامی تعلیما ت پرپورے نہیں اترتے اورنہ ہی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے داڑھی بھی نہیں رکھی لہٰذا وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کسی بھی اسمبلی کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں۔لہٰذاان کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں اورانہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قراردیاجائے۔حلقہ کے ریٹرننگ افسرنے ابتدائی سماعت کے بعد شہبازشریف کو5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Viewing 1 replies (of 1 total)
  • Author
    Replies
  • #103591 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    asif65
    • Offline
      • Topics:116
      • Replies:266
      • Contributions:382
      • Expert
      • ★★★

    نیب کا شہباز شریف کے نام پر اعتراض، معلومات الیکشن کمیشن کو بھجوادیں

    سلام آباد … قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سردار عبدالرحمان کھیتران سمیت کئی اہم ناموں پر اعتراض لگا دیا، اعتراضات والے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔ نیب کی طرف سے اعتراضات لگائے گئے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو مل گئی، فہرست میں شہباز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف قرض نادہندہ ہیں، انہوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کیلئے 3846 ملین روپے کا قرض لیا تھا۔ نیب نے شہباز شریف کے نام پر اعتراض لگا کر الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف لاہور کے 2 حلقوں اور میانوالی سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں ظفر بیگ بھیٹنی، محمد مخدوم گیلانی، عبدالرحمان کیتھران کے نام بھی شامل ہیں۔

Viewing 1 replies (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.