نوے روز میں کرپشن، 3 سال میں لوڈشیڈنگ ختم

forums discuss Pakistani politics نوے روز میں کرپشن، 3 سال میں لوڈشیڈنگ ختم

  • Creator
    Topic
  • #91504 0 Likes | Like it now
    Participant
    Participant
    asif65
    • Topics:116
    • Replies:266
    • Contributions:382
    • Expert
    • ★★★

    اسلام آباد(جنگ نیوز/آن لائن)تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے 90روز میں کرپشن اور 3 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائیگی اور پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ سے نکالیں گے۔ منشور میں کہا گیا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو ختم کرکے لائبریری اور تعلیمی اداروں میں بدل دیں گے، کراچی سمیت پورے ملک کو اسلحے سے پاک اور شہر قائد میں مسلح ونگ اور پارٹیوں کیخلاف مہم چلائی جائیگی، تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیے جائینگے، عوام کو بااختیار، امیر اور غریب میں فرق ختم کیا جائیگااور شہریوں میں برداشت اور تحمل پیدا کیا جائیگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو یہاں تحریک انصاف کے انتخابی منشور کااعلان کیا۔ منشور میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کروا کر اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل، ریلوے کی وزارت ختم،پی ٹی وی، پی آئی ڈی اور ریڈیو پاکستان ،پی آئی اے کو حکومتی اثر ورسوخ سے الگ کرکے کارپوریشن بنائینگے، ٹیکس شرح بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ، اداروں سے کرپشن کیخلاف، تعلیم، صحت، ٹیکس محصولات، انصاف اور توانائی میں اضافے کیلئے ایمرجنسی لگائی جائیگی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن برادرانہ تعلقات استوار، ملک کو حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنائینگے۔ عمران خان نے کہا کہ معاشرے کی تمام اکائیوں کو انصاف اور مساوی حقوق ، صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع جبکہ جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائیگا ، پاکستان کواسٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے افکار کے مطابق حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے جس میں تمام پاکستانیوں کو انکے بنیادی حقوق میسر ہونگے۔ عمران خان نے کہا کہ 50ایکڑ سے زائد رقبہ رکھنے والے زمینداروں پر 10سے 15فیصد ٹیکس لاگو کریں گے، زمین کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائیزاڈ کرکے کسانوں کو پٹواریوں سے چھٹکارا دلائیں گے اور شفاف انداز میں کسانوں کو زرعی قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف زراعت سمیت محنت کشوں، اقلیتوں،نوجوانوں، خواتین، اور معذور افراد پر خصوصی توجہ دیگی، ملک میں یکساں نظام تعلیم لائینگے جبکہ پانچ برسوں میں تعلیم کا بجٹ 2 فیصدجی ڈی پی سے 5 فیصد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینگے اور پانچ برس تک ملک بھر میں اسکولوں کی تعداد کو دوگنا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور بندرگاہوں کا نیا اور جدید نظام متعارف کرائینگے، تحریک انصاف موجودہ تجارتی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیگی اور گھریلو صنعت کو فروغ دے گی جبکہ پیداوار میں اضافہ کرکے مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک متعارف کرائیگی۔منشور کے اعلان کے موقع پر تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین، اسد عمر، نعیم الحق، شفقت محمود، شیریں مزاری اور دیگر رہنما موجود تھے ۔

Viewing 2 replies - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Replies
  • #103598 0 Likes | Like it now
    khan
    • Offline
      • Topics:1
      • Replies:2
      • Contributions:3
      • Advance_user

    Did not read the manifesto. But Imran Khan has been advocating an independent accountability system. Does the manifesto say something as such. We just need to put a few big wigs behind bar and whole system will be on track.

    #103599 0 Likes | Like it now
    xero
    • Offline
      • Topics:0
      • Replies:7
      • Contributions:7
      • Advance_user

    very impressive manifesto..wish u best of luck pti..

Viewing 2 replies - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.