چول ای اوئے

forums discuss Pakistani politics چول ای اوئے

  • Creator
    Topic
  • #100631
    AvatarBawa
    • Topics:441
    • Replies:5095
    • Contributions:5536
    • Expert
    • ★★★

    یہ تھریڈ سیاستدانوں اور دیگر افراد کی چولیں پوسٹ کرنے کے لیے ہے – شکریہ

Viewing 15 replies - 1 through 15 (of 120 total)
  • Author
    Replies
  • #115654
    AvatarBawa
      • Offline
        • Topics:441
        • Replies:5095
        • Contributions:5536
        • Expert
        • ★★★

      #115655
      Avatarscheema
        • Offline
          • Topics:8
          • Replies:981
          • Contributions:989
          • Professional
          • ★★

        باوا جی ۔

        صوبہ پنجاب کے ہر ائیرپورٹ پر پولیو ویکسین کاونٹر ہو گا ۔

        بس اڈوں پر کون بیٹھے گا ۔

        یہ چول نہیں گدھوں والا کام ہے ۔

        #115656
        Avatarscheema
          • Offline
            • Topics:8
            • Replies:981
            • Contributions:989
            • Professional
            • ★★

          باوا جی ۔

          صوبہ پنجاب کے ہر ائیرپورٹ پر پولیو ویکسین کاونٹر ہو گا ۔

          بس اڈوں پر کون بیٹھے گا ۔

          یہ چول نہیں گدھوں والا کام ہے ۔

          #115657
          Avatarscheema
            • Offline
              • Topics:8
              • Replies:981
              • Contributions:989
              • Professional
              • ★★

            سفری دستاویزات میں جعلسازی؛ پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے شمع مٹھانی شوہر سمیت گرفتار

            کراچی: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات میں جعلسازی کے الزام میں ابوظہبی سے ڈی پورٹ کی جانے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی شمع عارف مٹھانی اور ان کے شوہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

            تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ابوظہبی سے ڈی پورٹ کی جانے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی اور سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن وومن ونگ شمع عارف میٹھانی اور ان کے شوہر محمد عارف میٹھانی کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا ، ذرائع کے مطابق دونوں پر الزام ہے کہ انھوں نے 2012 میں امریکا سے واپسی کے وقت پاکستان آمد کے موقع پر امیگریشن کی مہر میں جعلسازی کی۔ امریکی حکام کی جانب سے نافذ کuے جانے والے نئے قوانین کے تحت براستہ ابوظبی امریکا جانے والے مسافروں کی امیگریشن ابوظبی میں ہی کی جاتی ہے اور وہاں سے امیگریشن کلیر کرنے کے بعد انھیں امریکا آمد پر ڈومیسٹک پیسنجر تصور کیا جاتا ہے۔

            سابق رکن سندھ اسمبلی شمع عارف میٹھانی اور ان کے شوہر محمد عارف میٹھانی اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے جب ابوظہبی پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے 2012 میں امریکا سے واپسی کے وقت امیگریشن کی مہر میں جعلسازی کے الزام میں انھیں امریکا جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور ان کے پاکستانی پاسپورٹس و امریکا میں مستقل شہریت کے حامل گرین کارڈ بھی بطور ثبوت ضبط کرلیے اور دونوں میاں بیوی کو ائیر لائن حکام کے حوالے کر کے پاکستان واپس بھیج دیا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستان آمد پر انھیں حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا۔ انھیں آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

            #115658
            Participant
            Avatarمومن
              • Offline
                • Topics:902
                • Replies:5519
                • Contributions:6421
                • Expert
                • ★★★

              Bawa Ji,

              Isi tara ka thread Hussain Farooqi Sahab ne bhi start kiya tha:

              https://pkpolitics.de/discuss/topic/real-jokes-of-pakistani-politics

              mire khiyal main agar Admin dono ko merge kar de to bihtar ho ga.

              Aap ka kiya khiyal he?

              #115659
              AvatarSaleemraza
                • Offline
                  • Topics:15
                  • Replies:1102
                  • Contributions:1117
                  • Expert
                  • ★★★

                اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا حالیہ دورانیہ نا قابل قبول ہے اس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

                :) :)

                #115660
                AvatarSaleemraza
                  • Offline
                    • Topics:15
                    • Replies:1102
                    • Contributions:1117
                    • Expert
                    • ★★★

                  عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،سعد رفیق


                  ہم بھوُل گیے ہر بات ،،

                  :D

                  #115661
                  Avatarscheema
                    • Offline
                      • Topics:8
                      • Replies:981
                      • Contributions:989
                      • Professional
                      • ★★

                    عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا ،خواجہ سعد رفیق شریف ۔

                    #115662
                    Avatarscheema
                      • Offline
                        • Topics:8
                        • Replies:981
                        • Contributions:989
                        • Professional
                        • ★★

                      اس تصویر میں طارق فاطمی بھی کھڑا ہے اور اس کی فیملی کے کرتوت جاوید چوہدری کی زبانی سنیں ۔

                      ہم کس دور میں زندہ ہیں اور ہم اس دور سے کب باہر نکلیں گے جب ہر حکمران ظل الٰہی ہوتا تھا

                      میں پانچ مئی کی شام لندن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا‘ ہیتھرو ائیر پورٹ پرپاکستانی ہائی کمیشن کے چار افسر تین مسافروں کی ایک فیملی کو بے تحاشا پروٹوکول دے رہے تھے‘یہ چاروں سفارت کارفیملی کے بیگ اٹھا کر لائے‘ بک کروائے اوریہ بعدازاں تینوں مسافروں کے چھوٹے بیگ اٹھا کر جہاز میں داخل ہوئے‘ مسافروں کو سیٹوں پر بٹھایا‘ اپنے دست مبارک سے ان کے بیگ بالائی خانے میں رکھے اور ان سے اجازت لے کر جہاز سے باہر گئے‘ یہ سینئر افسر تھے مگر ان کے چہروں پر خوشامد اشتہار بن کر چمک رہی تھی‘ اس وی وی آئی پی فیملی میں دو خواتین اور ایک نوجوان شامل تھا۔

                      ان تینوں کے پروٹوکول نے جہاز میں سراسیمگی پھیلا دی اور مسافر ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے‘ میرے ساتھی مسافر نے فضائی عملے سے فیملی کا حدود اربعہ پوچھا‘ پتہ چلا یہ وزیراعظم کے مشیر خارجہ طارق فاطمی کی اہلیہ ہیں‘ میرے ساتھی مسافر نے عملے سے پوچھا ’’ کیا ان کے پاس بزنس کلاس کا ٹکٹ ہے؟‘‘ عملے نے جواب دینے سے معذرت کر لی مگر جواب اس کے چہرے پر صاف لکھا تھا‘ ہم اس بحث میں نہیں پڑتے‘ یہ واقعی بزنس کلاس کے مسافر تھے یا پھر انھیں ’’اپ گریڈ‘‘ کیا گیا تھا‘ ہم صرف پروٹوکول کی بات کرتے ہیں‘ کیا ہم نے سفارت خانے مشیروں کی فیملیز کو ائیرپورٹس اور جہازوں میں پروٹوکول دینے کے لیے بنائے ہیں‘ اگرہاں تو پھر ہم سفارت خانوں کو پروٹوکول آفسز اور سفارت کاروں کو پروٹوکول افسرکیوں نہیں بنا دیتے؟

                      یہ پروٹوکول اگر جائز بھی ہے تو بھی یہ صرف طارق فاطمی کو ملنا چاہیے‘ ان کی غیر موجودگی میں ان کے اہل خانہ کس پوزیشن سے پروٹوکول لے رہے ہیں‘ سفارتی عملہ ان کے بیگ اٹھا کر جہاز میں کیوں رکھ رہا ہے؟ اور اگر یہ درست ہے تو پھر حکومت مہربانی فرما کر ملک کی ان تمام شخصیات اور ان کے خاندانوں کی فہرست جاری کر دے جن کو ہر مناسب اور نامناسب جگہ پر پروٹوکول ملے گا تا کہ قوم کو یہ مناظر دیکھ کر تکلیف نہ ہو‘ میں نے اپنی آنکھوں سے امریکی اور برطانوی سفیروں‘ وزراء اور مشیروں کو ائیرپورٹس پر اپنا بیگ خود اٹھاتے اور جہاز میں سوار ہوتے دیکھا ہے‘ یہ لوگ اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں جب کہ ہمارے مشیروں اور وزیروں کی فیملیز تک کے نخرے ختم نہیں ہو رہے‘ ہم کس دور میں زندہ ہیں اور ہم اس دور سے کب باہر نکلیں گے جب ہر حکمران ظل الٰہی ہوتا تھا اور اس کے علاوہ پوری مخلوق غلام ہوتی تھی‘ یہ پروٹوکول اس ملک کی جان کب چھوڑے گا۔

                      #115663
                      AvatarBawa
                        • Offline
                          • Topics:441
                          • Replies:5095
                          • Contributions:5536
                          • Expert
                          • ★★★

                        Bawa Ji,

                        Isi tara ka thread Hussain Farooqi Sahab ne bhi start kiya tha:

                        https://pkpolitics.de/discuss/topic/real-jokes-of-pakistani-politics

                        mire khiyal main agar Admin dono ko merge kar de to bihtar ho ga.

                        Aap ka kiya khiyal he?

                        .

                        .

                        مومن بھائی

                        فاروقی بھائی کا تھریڈ سیاسی لطیفوں کے لیے ہے لیکن یہ تھریڈ سیاسی اور غیر سیاسی چولوں کے لیے ہے

                        #115664
                        AvatarBawa
                          • Offline
                            • Topics:441
                            • Replies:5095
                            • Contributions:5536
                            • Expert
                            • ★★★

                          باوا جی ۔

                          صوبہ پنجاب کے ہر ائیرپورٹ پر پولیو ویکسین کاونٹر ہو گا ۔

                          بس اڈوں پر کون بیٹھے گا ۔

                          یہ چول نہیں گدھوں والا کام ہے ۔

                          .

                          .

                          چیمہ جی

                          سلمان رفیق نے تو جو چولیں ماری ہیں اسکی سمجھ آتی ہے

                          اصل چول شہباز شریف نے ماری ہے جس نے ایک انجینیئر کو صحت کا محکمہ دے دیا ہے

                          .

                          .

                          #115665
                          Avatarscheema
                            • Offline
                              • Topics:8
                              • Replies:981
                              • Contributions:989
                              • Professional
                              • ★★

                            یہ عظمٰی بخاری پہلے پی پی کی جیالی تھی آجکل ن لیگ کی متوالی ہے کل تک یہ ن لیگ والوں کے لتٌے لیتی تھی آجکل ن لیگ کے ہراول دستے میں شامل ہے ۔

                            چولیں سنیں ۔

                            http://www.youtube.com/watch?v=YAmAEZg94hw

                            #115666
                            Avatarscheema
                              • Offline
                                • Topics:8
                                • Replies:981
                                • Contributions:989
                                • Professional
                                • ★★

                              اصل چول شہباز شریف نے ماری ہے جس نے ایک انجینیئر کو صحت کا محکمہ دے دیا ہے


                              انگلینڈ میں کہتے ہیں کہ

                              “بادشاہ غلطی نہیں کر سکتا“

                              کیونکہ اس نے کوئی فیصلہ ہی نہیں کرنا ہوتا کیونکہ وہ “امپوٹینٹ“ ہے ۔ وہ صرف پارلیمنٹ کے فیصلے پر دستخط کرتا ہے ۔

                              ویسے امپوٹینٹ کا مطلب کھسرہ (ہیجڑا) ہوتا ہے ایسا بندہ جس سے اس کی طاقت اور اختیار چھین لیا جائے ۔

                              ہمارے بادشاہ سلامت بھی سمجھتے ہیں کہ ہم بھی کوئی غلطی نہیں کر سکتے اس لئے فیصلے خود کرتے ہیں ۔

                              #115667
                              Avatarrohail taqi
                                • Offline
                                  • Topics:24
                                  • Replies:264
                                  • Contributions:288
                                  • Professional
                                  • ★★

                                Hazrat pir Lashon walay – chawal martay huway

                                #115668
                                AvatarBawa
                                  • Offline
                                    • Topics:441
                                    • Replies:5095
                                    • Contributions:5536
                                    • Expert
                                    • ★★★

                                Viewing 15 replies - 1 through 15 (of 120 total)

                                You must be logged in to reply to this topic.