کوڑھیوں کی شام غریباں

forums discuss Pakistani politics کوڑھیوں کی شام غریباں

  • Creator
    Topic
  • #100045 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Topics:441
    • Replies:5095
    • Contributions:5536
    • Expert
    • ★★★

    جب میں شہر سے گزرتا ایک سرخ ٹریفک لائیٹ پر رکا تو کچھ لوگ منہ کالا کروائے، کالے پکڑے پہنے، سر پر خاک ڈالے، بین کرتے اور دریاں اٹھائے سڑک کراس کر رہے تھے

    میں نے ساتھ رکے ہوئے ایک گاڑی والے سے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں اور کہاں جا رہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ

    یہ کوڑھی لوگ ہیں. جنھیں اپنے ذہنی کوڑھ کی وجہ سے اپنی غلیظ اور بد بودار بھیڑ بکریوں، گندے مندے لوٹوں، گڑویوں اور کتے بلوں سمیت شہر سے باہر نکال دیا گیا تھا. ان کوڑھیوں نے شہر سے بہت دور جنگل میں اپنا ایک کوڑھی محلہ بسایا تھا جو کچھ عرصے بعد ہی انکے اپنے کوڑھ کی وجہ اجڑ گیا اور اسکا نام و نشان تک صحفہ ہستی سے مٹ گیا. شہر کی دوسری طرف صحت مند انسانوں کا ایک اور محلہ تھا جسے پی کے پولیٹکس کہا جاتا تھا. کوڑھ چلنے سے پہلے یہ کوڑھی کبھی اس محلے میں بھی رہتے تھے اور پھر انہیں کوڑھی کی بیماری لا حق ہو جانے پر صحت مند انسانوں کے مسکن سے نکال دیا گیا تھا. اس محلے میں آباد صحت مند لوگوں کے شہر کے ایک جدید علاقے (پی کے پولیٹکس ڈاٹ ڈی ای سلیش ڈسکس) میں جا کر آباد ہونے پر محلہ ویران ہوگیا تھا اور محلے کی انتظامیہ کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوگیا تھا. ان حالات میں اس محلے کی انتظامیہ نے کوڑھیوں کو دوبارہ اپنے محلے میں بسانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکے. انتظامیہ کے اس فیصلے پر اس محلے میں رہنے والے باقی ماندہ صحت مند لوگ بھی اعتجاجا یہ محلہ چھوڑ کر چلے گئے ….. یہ کوڑھی صحت مند لوگوں کے محلہ چھوڑ جانے پر شام غریباں منانے جا رہے ہیں اور یہ شہر بھر سے دریاں لیکر اپنے محلے کی طرف جا رہے ہیں تاکہ وہ یہ وہاں دریاں بچھا کر مستقل شام غریباں کا اہتمام کر سکیں

    سنید ہے کہ کوڑھیوں نے محلہ چھوڑ جانے والے صحت مند لوگوں پر تبرہ بازی کے لیے وہاں بڑے پیمانے پر ذاکروں شاکروں، بین کرنے والی جیالیوں، دیہاڑی دار عزا داروں اور لنگ شنگر کا معقول انتظام کر رکھا ہے

You must be logged in to reply to this topic.