امام دین کافر ہوگیا

forums discuss Pakistani politics امام دین کافر ہوگیا

  • Creator
    Topic
  • #100347 0 Likes | Like it now
    rashidfarooq
    • Topics:2
    • Replies:17
    • Contributions:19
    • Advance_user

Viewing 21 replies - 1 through 21 (of 21 total)
  • Author
    Replies
  • #112587 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    راشد فاروق بھائی – زبردست آرٹیکل ہے

    غیر مسلموں کا جنت میں داخلہ تو دور کی بات ہے. ہمارے مولوی صاحبان تو اپنے فرقے کے علاوہ دوسرے فرقے والوں کے لیے بھی جنت کے دروازے بند کر چکے ہیں اور اپنے فرقے والوں پر بھی جنت میں داخلے کے لیے کسی مسجد میں بم دھماکے یا کسی خود کش حملے میں سو دو سو بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی شرط رکھتے ہیں

    . امید ہے ہمارے مذہبی حضرات آپکے آرٹیکل میں پوشیدہ سوالوں کے جواب دے کر ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں گے

    .

    .

    #112588 0 Likes | Like it now
    rashidfarooq
    • Offline
      • Topics:2
      • Replies:17
      • Contributions:19
      • Advance_user

    باواجی آپ نے تو ایک ہی کمنٹ میں دریا کو کوزے میں بند کردیا۔

    #112589 0 Likes | Like it now
    Saleemraza
    • Offline
      • Topics:15
      • Replies:1102
      • Contributions:1117
      • Expert
      • ★★★

    باواجی ۔۔ میرے خیال میں فاروقی بھائی نے جس طرح کا ارٹیکل پوسٹ کیا ہے یہ خودبخود

    باونڈری لائن کے قریب چلے گیے ہیں ۔۔۔ اب کوئی مولوی بھی ان کو ایک ہلکا سا دھکہ لگا کر سلام کے داہرے سے باہر پھنک سکتا ہے ۔۔۔ یاد رہے ملاں کے سلام کا دہرہ بہت تنک ہے ۔

    #112590 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    راشد فاروق بھائی

    مذہبی معاملات کو میں زیادہ نہیں جانتا ہوں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ الله تعالیٰ اپنی مخلوق سے محبت کرتے ہیں اور کسی بے گناہ انسان کو دوزخ میں ڈالنے والی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے

    انسانی پہلو کو آپ نے بہت ہی خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے. اب ہمارے مذہبی علم رکھنے والے دوستوں کا کام ہے کہ وہ اس پر روشنی ڈالیں

    #112591 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    رضا بھائی

    آپ نے درست کہا ہے کہ مولوی صاحبان کی بات سے ذرا سا اختلاف کیا جائے تو یا تو آپ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں یا پھر کسی خود کش حملہ آور کا نشانہ بن کر اسے “جنت” میں داخل ہونے کا موقع فراہم کر دیتے ہیں

    #112592 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    الله تعالیٰ تمام مخلوقات کا خالق، مالک اور رازق ہے اور اسی طرح ہمارے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم رحمت العالمین اور محسن انسانیت ہیں

    ہم نے اپنی تنگ نظری سے الله تعالیٰ اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو صرف مسلمانوں تک محدود کر دیا ہے

    ہمیں اس تنگ نظری سے باہر نکلنا ہے اور سب انسانوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھنا ہے

    کوئی بد کردار مسلمان کسی با کردار غیر مسلم سے محض اس لیے بہتر نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ مسلمان ہے – بے شک نام کا ہی سہی

    نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد اپنے آخری خطبے میں واضح الفاظ میں فرمایا تھا کہ

    سنو تمہارا رب ایک ہے. کسی عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت نہیں اور نہ ہی کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت ہے۔ نہ کوئی کالا کسی گورے سے بہتر ہے اور نہ گورا کالے سے۔ نہ کوئی امیر کسی غریب سے بہتر ہے اور نہ ہی کسی بڑے کو چھوٹے پر کوئی فوقیت. اچھا وہی ہے جو تقویٰ اختیار کرتا ہے اور اچھے کام کرتا ہے

    اس قدر آفاقی پیغام کو بھلا کر ہم کہاں بھٹک رہے ہیں؟؟؟؟؟

    #112593 0 Likes | Like it now
    rashidfarooq
    • Offline
      • Topics:2
      • Replies:17
      • Contributions:19
      • Advance_user

    باواجی میں جو پیغام اس تحریر کے ذریعے دینا چاہتا تھا، آپ نے اس کی صحیح روح کو سمجھا ہے، بہت سے لوگ اسے اسلام اور کفر کی جنگ بنا لیں گے، حالانکہ اسلام پوری انسانیت کا دین ہے نہ کہ صرف مسلمانوں کے لئے۔ اور اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پوری انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور خدا بھی سارے انسانوں کا خدا ہے، نہ کہ صرف مسلمانوں کا۔

    #112594 0 Likes | Like it now
    scheema
    • Offline
      • Topics:8
      • Replies:981
      • Contributions:989
      • Professional
      • ★★
    #112595 0 Likes | Like it now
    Participant
    مومن
    • Offline
      • Topics:993
      • Replies:5790
      • Contributions:6783
      • Expert
      • ★★★

    ارے بھائی ۔ کون جنت میں جائے گا اور کون جہنم میں ۔ اس کا فیصلہ نہ تم کرو گے نہ میں اور نہ کوئی مولوی ۔ اور نہ ہی کسی کے کہنے سے کوئی جنتی یا جہنمی بنتا ہے ۔۔ کن چکروں میں پڑ گئے؟

    اصل بات تو یہ ہے کہ مسلمان کوئی نیکی کرے گا تو اپنے لیے کرے گا اور اگر کافر کوئی نیکی کرے گا تو اپنے لیے ہی کرے گا ۔ اگر کوئی نیکی اس وجہ سے کرتا ہے کہ اس نے کسی پر احسان کیا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے ۔ نیکی کر کر احسان جتانا ایسا ہی ہے جیسے اس نے اپنی نیکی ضائع کر دی ۔۔۔

    اسی طرح اگر مسلمان کوئی برا کام کرے گا تو اپنا نقصان کرے گا اور اگر کافر کوئی برا کام کرے گا تو اپنا نقصان کرے گا ۔

    باقی اخرت تو اس کے لیے ہے جو اس پر یقین رکھتا ہے ۔۔ اور جو اخرت پر یقین ہی نہیں رکھتا تو اسے اس سے کیا مطلب کہ جنت میں جائے گا یا جہنم میں ۔۔ بات سمجھ میں ائی یا ابھی بھی کچھ پلے نہیں پڑا ؟

    #112596 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں

    صرف مسلم کا محمد (ص) پہ اجارہ تو نہیں

    چیمہ جی

    بہت زبردست ویڈیو پوسٹ کی ہے – بہت شکریہ

    #112597 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    راشد فاروق بھائی

    ہر شخص اپنی عقل اور سوجھ بوجھ کے مطابق سوچتا ہے

    اسوقت مسلمان تین طبقات میں بٹے ہوئے ہیں. ایک طبقہ مذہبی انتہا پسندوں کا ہے، دوسرا طبقہ سیکولر انتہا پسندوں یعنی لا دینوں کا اور تیسرا طبقہ اعتدال پسندوں کا ہے. مسلمانوں میں نوے فیصد اعتدال پسند لوگ ہیں جبکہ دس فیصد مذہبی انتہا پسند اور سیکولر انتہا پسند ہیں

    بد قسمتی ہے ہمارا اعتدال پسند طبقہ دو انتہاؤں میں پھنسا ہوا ہے. ایک طرف سیکولر انتہا پسند ہیں جو مادر و پدر آزاد ہیں اور مذھب کے خلاف زبان سنبھال کر بات نہیں کرتے ہیں اور کھلم کھلا مذھب کی توہین کرکے لوگوں کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں اور دوسری طرف متعصب اور تنگ نظر ملاں ہیں جو فساد و نفرت کا نشان ہیں اور مزھب کی آڑ لیکر لوگوں کے قتل کو بھی جائز دینے سے نہیں باز نہیں آتے. ہمیں لا دین قوتوں اور شیطانی ملاں کے مکرو عزائم کو سمجھنا چاہئیے کیونکہ یہ دونوں انتہائیں قوم کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہیں

    انتہا پسندوں (خواہ وہ مذہبی انتہا پسند ہوں یا سیکولر انتہا پسند) کی سوچ ہمیشہ منفی ہوتی ہے اور وہ ہر بات کا منفی پہلو تلاش کرتے ہیں. مذہبی انتہا پسند آپکی تحریر پڑھکر آپ پر کافر ہونے کا الزام لگا سکتے ہیں اور سیکولر انتہا پسند آپکے آرٹیکل کی آڑ لیکر اسلام کے خلاف بھونک سکتے ہیں. اعتدال پسند طبقہ آپکی تحریر کو مثبت انداز میں لے گا اور مولویوں کی فرسودہ سوچ سے باہر نکل کر اسلام کو سمجھنے اور اسکی روح کے مطابق اس پر عمل پیرا ہونے پر زور دیگا

    آپکا آرٹیکل بہت زبردست ہے اور اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے. آپکو کسی کی منفی تنقید کی پرواہ نہیں کرنی چاہئیے اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہئیے اور اپنا مافی الضمیر بیان کرنا چاہئیے

    #112598 0 Likes | Like it now
    rashidfarooq
    • Offline
      • Topics:2
      • Replies:17
      • Contributions:19
      • Advance_user

    عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں

    صرف مسلم کا محمد (ص) پہ اجارہ تو نہیں

    بہت خوب باواجی! غالبا یہ کسی سکھ شاعر کا شعر ہے۔

    #112599 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    راشد فاروق بھائی

    آپ نے صحیح پہچانا ہے

    یہ شعر چیمہ جی کی اوپر پوسٹ کردہ ویڈیو سے لیا گیا ہے

    #112600 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    تنگ نظر ملاؤں کی نذر ایک اور ویڈیو

    .

    .

    http://www.youtube.com/watch?v=DzSYipGZY_w

    #112601 0 Likes | Like it now
    ukpaki1
    • Offline
      • Topics:1
      • Replies:53
      • Contributions:54
      • Advance_user

    السلام و علیکم باوا بھائی رضا بھائی اور تمام دوستوں کو

    جی ہاں یہ بہت فکر انگیز مضمون ہے جو راشد فاروقی سب نے یہاں لگایا ہے۔ مجھے حسن نثار کی ایک بات یاد آگئی وہ کہتا ہے کہ ہم نے دین کا ٹھیکہ ان پڑھ لوگوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔

    اصل میں خود ہم چیزوں کو سمجھتے نہیں ہیں اور ہر بات پہ ملا کو محتاجی کی جاتی ہے۔ جنازہ پڑھانا ہو، نکاح ہو یا بچے کے کان میں اذان ہمیں ہر بات کیلیے مولوی کی ہی ضرورت ہے اور خاص کر گاوں میں ایسا بہت دیکھنے میں آتا ہے۔

    اچھا ویسے ایک غور طلب بات ہے۔ حضور پاک صلی’ اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کی مغفرت کیلیے دعا فرمایا کرتے تھے۔ کیا مسلمان ہی نبی پاک کے امتی ہیں یا غیر مسلم بھی اور ہاں جہاں تک اللہ رب العزت کی رحمت کی بات ہے تو اللہ تعالی’ کا ایک وصف رحمان ہے اور یہ پوری کائنات کیلیے ہے، جس میں غیر مسلم بھی آجاتے ھیں اور جو رحیم ہے وہ خاص مسلمانوں کیلیے اور ہاں رحمان کا مطلب بھی رحم کرنے والا ہے اور رحمیم کا بھی لیکن ان دونوں کے مفہوم مین فرق ہے۔

    #112602 0 Likes | Like it now
    Saleemraza
    • Offline
      • Topics:15
      • Replies:1102
      • Contributions:1117
      • Expert
      • ★★★

    یوکے پاکستان نمبر ون ۔۔ وعلیکم السلام

    پہلے تو ہم سب کی طرف سے فورم پر جی آیاں نوں

    #112603 0 Likes | Like it now
    ukpaki1
    • Offline
      • Topics:1
      • Replies:53
      • Contributions:54
      • Advance_user

    بہت شکریہ رضا بھائی۔ یہ فورم آپ دوستوں کی وجہ سے اچھا آباد ہوگیا ہے۔ اور یہاں بھی اچھے موضوعات زیر بحث ہیں۔۔۔۔۔

    #112604 0 Likes | Like it now
    Saleemraza
    • Offline
      • Topics:15
      • Replies:1102
      • Contributions:1117
      • Expert
      • ★★★

    یوکے پاکستان بھائی ۔۔

    یہ فورم دوستوں کے دم سے اباد ہو رہا ہے اب اپ بھی اس قافلے میں شامل ہوگیے ہیں

    یہاں پر اپکو ہر قسم کی ازادی ملے گی ، اپ ایک اچھا لکھنے والے ہیں اپ کی وجہ سے اور دوست بھی اجاہیں گے ۔

    #112605 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    یو کے پاکستانی ون بھائی – وعلیکم السلام

    فورم پر دوبارہ خوشآمدید

    آپکو فورم پر دیکھکر بیحد مسرت ہوئی. آپکے آنے سے فورم کی رونق دوبالا ہو گئی ہے. یہاں آپ کھل کر بلا روک ٹوک اپنی بات کر سکتے ہیں

    یہاں نہ تو کوئی اسلام اور پاکستان کے خلاف گند بکے گا اور نہ ہی کوئی پانچ سالہ مردہ قبر سے نکل کر اچانک رات کو کسی پر ذاتی حملہ کرے گا

    #112606 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    #112607 0 Likes | Like it now
    Bawa
    • Offline
      • Topics:441
      • Replies:5095
      • Contributions:5536
      • Expert
      • ★★★

    میڈیا کیسے خبر کو سنسنی خیز بنا کر اپنی مرضی اور مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے؟ یہ خبر اسکی ایک اچھی مثال ہے

    اس خبر میں یہ بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی جیلوں میں ہر سات میں سے ایک مسلمان قیدی ہے

    خبر میں یہ بتانے کی تکلیف نہیں کی گئی ہے کہ سات میں سے باقی چھے قیدی کون ہیں؟

    کریسچیں؟ ہندو؟ یہودی؟ بدھ مت؟

    .

    .

Viewing 21 replies - 1 through 21 (of 21 total)

You must be logged in to reply to this topic.